انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی پر پاکستان کا موقف تسلیم کر لیا اور بھارت کی اپیل مسترد کردی
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے فیصلہ سنادیا کہ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی،بھارت، پاکستان میں عام انتخابات اور سکیورٹی کو بنیاد بناکر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتا تھا ، گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا تھا، پاکستان نے آزاد ٹربیونل میں مؤقف اپنایا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہے دیگر ٹیمیں پاکستان میں آکر کھیل رہی ہیں
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان میں سکیورٹی صورت حال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں،گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان کا مؤقف دو بار تسلیم کیا گیا اور آزاد ٹربیونل نے بھارت کو فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ سنایا،پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 4 فروی کو کھیلے جائےگی