چارسدہ ، اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ کے زیراہتمام پبلک لائبریری چارسدہ کالج میں سی ایس ایس کے عنوان سے ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔
ایکسپو میں محتلف اسکولز و کالجز کے طلبہ نے شرکت کی۔ ایکسپو سے حطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی حمزہ محمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان سے وابسطہ ہے، ان کا مزید کہنا کہ ایک طرف عالمی وباء کووڈ 19 نے معاملات زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے تو دوسری طرف جمعیت طالبعلم کو کتاب سے جوڑنے کی کوشش میں ہے۔
پروگرام سے امیر جماعت اسلامی جناب مصباح اللہ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخواہ شکیل احمد جبکہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ پیر عمیر خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر محتلف سرکاری و نجی اسکولز و کالجز کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔