پاکستان کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر، تیل مئی میں پہنچے گا

0
41

پاکستان کا روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر، تیل مئی میں پہنچے گا

پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دے دیا ہے خام تیل مئی میں پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے روسی وفد کے کراچی میں پاکستانی حکام سے مذاکرات ہفتے کو ختم ہوگئے جن میں اہم امور طے کرلئے گئے جس میں طریقہ ادائیگی شامل ہے تاہم کچھ معمولی نوعیت کے امور باقی ہیں جو بعد میں طے کیئے جائیں گے۔

جبکہ سرکاری ذرائع کے مطابق روسی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات 13 اپریل سے 15 اپریل تک جاری رہے جس میں اہم ترین امور طے کرلئے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
سرکاری افسران اس ضمن میں تفصیلات بتانے سے تقریبا ًگریز کر رہے ہیں۔ اس بات میں اہم امر یہ ہے کہ روسی وفد نے پاک روس تیل خریداری کے امور کے بارے میں اخبارات میں رپورٹنگ پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ روس اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا ہے۔

Leave a reply