دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

لاہو: پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193 رنز کا ہدف دیا تھا-

باغی ٹی وی:پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست ہوئی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی تیسری سینچری اسکور کی۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 101 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے محمد رضوان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے فخرزمان، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 2 رنز بناکر کیچ ہوئے افتخار 33 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ روی رچندر اور جیمز نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 44 کے مجموعی رنز پر گری جب ٹام لیتھم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد چیڈ بوویس 26 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے ویل ینگ 9 ، مچل 9، نیشم ایک، رویندرا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کیوی بیٹر مارک چیپمین 65 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے-

نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بناسکی اور اسے 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ عماد، زمان اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارا بینچ بہت مضبوط ہے۔

پاکستان نے گزشتہ روز بھی نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی،قومی ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Comments are closed.