پاکستان کا ویزہ نہیں ملا ، اب وہ کروں گا جو پوری دنیا میں کسی نے نہیں‌کیا، فیضان انصاری

0
47

بالی وڈ اداکار فیضان انصاری جو کہ پاکستانی لڑکی عائشہ کے عشق میں گرفتار ہیں ، کی محبت میں‌پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں. انہوں‌نے ویزے کے لئے ایپلائی بھی کیا لیکن پاکستانی ایمبسی نے ان کا ویزہ ریجیکٹ کر دیا ہے. فیضان اس بات پر کافی رنجیدہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ عائشہ نے محض چند دنوں میں‌کروڑوں کما لئے ہیں میں جانتا ہوں‌حق مہر پندراں‌لاکھ کیا پچیس لاکھ بھی دے سکتا ہوں. لیکن میں عائشہ کو پا کر ہی رہوں گا. پاکستانی ایمبیسی نے اگر مجھے ویزہ نہیں دیا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں پیچھے ہٹ جائوں گا. میں عائشہ کی محبت میں گرفتار ہوں اور اسکو پا کر رہوں گا. پاکستان کو اب میں بتا کر رہوں گا کہ انہوں نے ویزہ ریجیکٹ کیسے کیا. فیضان

انصاری نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں بلکہ پوری دنیا میں کسی نے وہ کچھ نہیں کیا ہو گا جو میں‌اگلے کچھ دنوں میں‌کرنے جا رہا ہوں. پوری دنیا کی مجھے حمایت حاصل ہے میں سب کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں . لوگوں کے پیار نے مجھے اعتماد دیا ہے اور میں اب عائشہ کو پا کر رہوں گا ، آپ سب میرے ساتھ جڑے رہیے میں اپنے اگلے سٹیپ کا اعلان کرنے والا ہوں ایسا اعلان نہ کسی نے کیا نہ ایسا قدم کسی نے اٹھایا ہو گا.

Leave a reply