پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پرویز الہیٰ

parvez elahi

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے-

باغی ٹی وی : پرویز الہیٰ نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ مسلح افواج اور دفاعی اداروں کی ملک کے لیے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جبکہ جس جذبے سے قرارداد پاکستان منظور ہوئی اسی کو آج تازہ کرنے کی ضرورت ہے یوم پاکستان قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے جبکہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں جا سکتا۔

آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا کہ انتہا پسندی اور غربت کے خطرات پر قابو پانا ہو گا جبکہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مونس الہیٰ نے کہا کہ آج ہندو اکثریت کے ظلم اور غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کشمیری عرصہ دراز سے غیر انسانی لاک ڈاؤن میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

عدم اعتماد کی تحریک میں ملک کا نقصان نہیں ہو گا،مراد علی شاہ

گورنر سندھ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی میرے ڈائریکٹ باس ہیں، گورنر راج صدر پاکستان کے ایماء پر لگایا جاتا ہے ، اگر صدر پاکستان کہیں گے تو لگاؤں گا ، لیکن ایسا کچھ ہونہیں رہا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیوایم ، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں ، منحرف اراکین نے جو کیا میرے نزدیک وہ غداری ہے ، ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ وہ ایسی جرات نہ کریں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

صحافی نے گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ سیاسی قوتوں کی لڑائی میں اگر جمہوریت کا نقصان ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا؟۔ اس کے جواب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب اشارہ کردیا جبکہ وزیر اعلی سندھ نے جواب دیا کہ اگر آئین پر عمل درآمد کیا جائے تو جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں مسلح…

Comments are closed.