پاکستان کیلیے موجود خطرات ہمارے لیئے بھی خطرہ ہیں. امريکی محکمہ خارجہ

Ned Price USA

جو پاکستان کےلیے موجود خطرات ہیں وہ ہمارے ليے بھی خطرہ ہیں. امريکی محکمہ خارجہ

ترجمان امريکی محکمہ خارجہ نيڈپرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان امريکا کا قابل قدرشراکت دار ہے۔ جمہوری اور خوشحال پاکستان ہمارے مفادات کیلئے اہم ہے۔ نیوزبریفنگ کے دوران ترجمان امريکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے موجود خطرات ہمارے ليے بھی خطرہ ہیں۔

نیڈ پرائس نے عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرے سے گریز کیا کہا الزامات ميں کوئی حقيقت نہيں تھی۔ پروپيگنڈا اورغلط معلومات کو دوطرفہ تعلقات ميں حائل نہيں ہونےديں گے۔ پاکستان ميں کسی سياسی رہنما يا سياسی جماعت کو کسی پرفوقيت نہيں ديتے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکے کہ ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
یاد رہے کہ امريکی محکمہ خارجہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ پاکستان امريکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے پاکستان اور چين کے قريبی تعلقات سے امريکا کو کوئی پريشانی نہيں۔ترجمان اسٹيٹ ڈپارٹمنٹ نيڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان امريکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے دوطرفہ تعلقات بہت اہم ہيں اور واشنگٹن انتظاميہ پاک امريکا تعلقات کو اہميت ديتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کسی ملک کيلئے يہ ضروری نہيں کہ وہ امريکا يا چين ميں سے کسی ايک کا انتخاب کرے۔اسٹيٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے يہ وضاحت اُس وقت سامنے آئی جب پريس بريفنگ کے دوران ترجمان نيڈ پرائس سے سوال ہوا کہ کيا پاکستان کی جانب سے چين کيساتھ ملکر کام کرنے کی وجہ يہ ہے کہ اسلام آباد سمجھتا ہے امريکا نے اُسے تنہا چھوڑ ديا ہے۔

Comments are closed.