پاکستانی کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپکس میںکس بات کو ہدف بنا لیا
پاکستانی کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپکس میںکس بات کو ہدف بنا لیا
باغی ٹی وی : پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں براہ راست کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹارگٹ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنا تھا اور اس کو حاصل کرنےکے بعد اب ایک ہی ٹارگٹ ہے کہ اولمپک میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کروں گا.
ٹوکیو اولمپکس کے لیے ارشد ندیم کی تیاریاں مکمل ہیں ، ارشد ندیم دنوں پنجاب اسٹیڈیم لاہور کی فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کر رہے ہیں، ٹوکیو اولمپکس کی دنیا بھر میں تیاریاں جاری ہیں ان میںپاکستانی کھلاڑی بھی پورے زور شور سے تیاری کر رہے ہیں.
ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹوکیو اولپمکس میں جاپان کی جانب سے کورونا صورتحال کی وجہ سے مقامی شائقین کی شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اب ٹوکیو اولمپکس کے مقابلوں میں شائقین نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال کورونا وبا کے باعث ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہورہے ہیں جو کہ8 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ٹوکیو میں کورونا ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔