پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے .وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہائی سے نکل چکا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کئی اداروں کی مدد سے بنائی جاتی ہے ،خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان تنہائی سے نکل چکا ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی اور بیرونی معاملات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، یورپی یونین نے کشمیر پر بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، دنیا نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے
وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ نہتے مسلمان گزشتہ 4 ہفتوں سے لگاتار بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔ صورتحال اس قدر المناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔
آئس لینڈ کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا.
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
بھارت کی تمام تر کوششیں ناکام گئیں، یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ میں کشمیر کی صورتحال پر بحث ہوئی،اراکین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مذمت کی اور موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا
یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں مقبوضہ جموں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر اِن کیمرہ اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ پر لگی بندشوں کی مذمت کی گئی۔ تمام اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔