پاکستان کھجور برآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا

0
86

پاکستان کھجور برآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا

باغی ٹی وی : پاکستان ایک ذرعی ملک ہے اس لحاظ سے بعض پھل اور فصلیں ایسی ہیں‌جن میں نہ صرف پاکستان خود کفیل ہے بلکہ برآمد کرنے والا بھی بڑا ملک ہے . ایسے ہی کھجور ایک ایسا پھل ہے جس کو پاکستان نے کافی بڑھایا ہے . . پاکستان میں کھجور کی کاشت میں مسلسل اضافے کا زہن پایا جاتا ہے جس کے بعد پاکستان کھجور بر آمد کرنے والے ممالک میں دنیا کا پانچوے بڑے ملک میں شامل گیا ہے۔

ملک میں کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے پانچ تا ساڑھے چھ لاکھ ٹن کے درمیان ہے ، پیداوار میں بلوچستان کا 45فیصد جب کہ سندھ کا شیئر43فیصد ہے ،دنیا میں کھجور کی مجموعی پیداوار میں بھی پاکستا ن پانچویں نمبر پر ہے اور دنیا میں پیدا ہونے والی کھجور کا7فیصد پاکستان میں کاشت کیا جاتا ہے ۔

کھجور کی افادیت اور اہمیت سنت اور سائنسی اعتبار سے ثابت ہے۔ کھجور غذا بھی ہے اور دوا بھی۔ یہ جسم میں توانائی بخشتی ہے اور قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔

پاکستان میں بڑے پیمانے پر کھجور کی کاشت کی جاتی ہے، کھجور ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں مصر،ایران اور سعودی عرب کے بعد پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ کھجور کے باغات زیادہ تر صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موجود ہیں۔ سندھ کے ضلع خیرپور میں مناسب آب و ہوا کے باعث تقریباً پچہتر ہزار ایکڑ پر کھجور کی کاشت کی جاتی ہے۔

1930 میں سکھر بیراج مکمل ہونے کے بعد یہاں کھجور کی کاشت میں زبردست اضافہ ہوا۔ ایک اندازے کے مطابق سندھ سے سالانہ سات لاکھ ٹن کھجور حاصل کی جاتی ہے۔ کھجور کو خشک کر کے چھوہارا بھی بنایا جاتا ہے جسے بڑی تعداد میں پڑوسی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ رسیلی اور ذائقہ دار کھجور کی مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بھی بے پناہ مانگ ہے۔ باغات سے اتارنے کے بعد مقامی فیکٹریوں میں ان ذائقہ دار کھجوروں کی پراسیسنگ کی جاتی ہے جسکے بعد انہیں مارکیٹ تک پہنچایا جاتا ہے

Leave a reply