پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت
اسلام آباد: پاکستان ،متحدہ امارات ، سعودی عرب اور کئی دیگر مسلم ممالک نے کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا بار بار ہو نا اس قانون کی افادیت پر سوال اٹھاتا ہے جس کے پیچھے اسلام مخالف چھپتے ہیں تمام ریاستوں سے کہتے ہیں کہ ایسے کیسز سے بچنے کے لیے قانونی دفاع تیار کیا جائے ۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت
سعودی وزارتِ خارجہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےسعودی عرب مکالمے، رواداری اور احترام کی اقدار کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور نفرت، انتہا پسندی اور تقسیم کرنے والی ہر چیز کو مسترد کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے بھی اس مکروہ فعل کی شدید مذمت کی ہے امارات نیوزایجنسی وام کے مطابق وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی)نے کہا کہ یواے ای انسانی اوراخلاقی اقدار اور اصولوں کے منافی عالمی امن وسلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے تمام طریقوں کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔
وزارت نے کہا کہ مذہبی شعائر اور علامتوں کا احترام کرنے اور اشتعال انگیزی اور تقسیم سے بچنا چاہیئے دنیا کو رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم آزادی اظہار کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز جرم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ڈنمارک حکام کو ایسے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ مجرموں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے ۔
ڈنمارک میں اسلام اور ترک دشمنی عروج پر پہنچ گئی،، یہاں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور اب ترکیہ کے قومی پرچم کو بھی نذر آتش کر کے اس کی بے حرمتی کی گئی،، تفصیلی خبر اس لنک میں https://t.co/jFnbvDK4b8#Islamophobia #Denmark pic.twitter.com/rKkF6HlWkV
— ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) March 27, 2023
ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کی ہے۔پنی ٹویٹ پر ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے اور اس کی اجازت دینے والوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ میرا ڈینش حکام اور قانون کے عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ دین اسلام کے عقائد اور مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے خلاف اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔
نائب صدر فواد اوکتے نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ڈینش حکام قابل مذمت ہیں-
بحرین، مراکش، قطر اور اردن نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے بارے میں خبردارکیا ہے اور مغربی ممالک سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ
واضح رہے کہ ڈنمارک اوراس کے پڑوسی سویڈن میں حالیہ مہینوں میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پرمتعدد اسلام مخالف کارروائیاں ہو چکی ہیں۔اس سے پہلے بھی بعض انتہاپسندوں نے اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے جلائے تھے یہ اسی سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔