باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، مریم نواز نے یوم مزدور کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش تو دیکھو کہ جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو بچانے آگئی،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل اور سخت معاشی حالات کے باوجود کم از کم اجرت 35 ہزار روپے کیا گیا،کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے ہونا چاہئے، مزدوروں کی آواز اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو پہنچاؤں گی، مزدور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں، اگر نواز شریف کے ویژن پر چلے تو بیرون ملک مزدوری کی ضرورت نہیں پڑے گی،2017 میں روٹی 2 روپے کی تھی، مزدور پیٹ بھر کر کھانا کھاتا اور اپنے بچوں کو اسکول بھیجتا،ملک ترقی کر رہا تھا، بجلی کے کارخانے لگ رہے تھے، دہشت گردی ختم ہو رہی تھی، دنیا کی 20، 25 معیشتوں میں پاکستان کا شمار تھا ، لوگ بھوکے نہیں مر رہے تھے،ملک میں جو سڑکیں موٹر ویز میٹرو بس اورنج لائن بن رہی تھیں اور ترقیاتی منصوبے لگ رہے تھے اسکا فائدہ پاکستان کے مزدور اور غریب کو ہورہا تھا پھر کس کو ان چیزوں کی تکلیف ہوئی،

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام حربے ناکام ہوئے تو نئی جوڈیشل اسٹبلشمنٹ اس کو بچانے آگئی، کچھ نئے چہرے آگئے،تمام حربے ناکام ہوئے تو تین رکنی بنچ آگیا، نوازشریف نہ کھاتا ہے نہ ان کو کھانے دیتا ہے، سازشی طریقوں سے اقتدار کے راستے کھولنا بند کرو ،یہ گینگ جس کا سرغنہ عمران خان ہے اس گینگ میں پاکستان کا ہر کرپٹ ترین شخص موجود ہے چاہے وہ ثاقب نثار ہو جنرل فیض ہو وہ کوئی بھی کرپٹ ترین شخص ہو وہ اس گینگ کا حصہ نکلے گا، پاکستان کی بری حالت کا ذمہ دار عمران خان اور اسکے ساتھ پورا گینگ ہے جس نے پاکستان کو نوچ نوچ کر کھایا، عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہے ،فتنہ مزدوروں کیلئے ریلی نکال رہا ہے تم ریلی نہ نکالو، انتشار پھیلانا بند کرو ،مزدور خوش ہو جائے گا ،جس شخص نے نواز شریف کو بیٹے سے تنخواء نہ لینے پر نکالا اس کا اپنا بیٹا ایک کروڑ بیس لاکھ رشوت لیتا پکڑا گیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شرم سے سر جھک جاتے ہیں، نجم ثاقب باہر سے پڑھ کر آیا ہے اور گالی کے بغیر اس کی بات نہیں ہوتی، میہاں فیصلے ساس اور داماد اور بیٹوں کی رشوت پر ہوتے ہیں، دنیا میں انصاف پر ہوتے ہیں، یہاں سوا کروڑ میں انصاف بک رہا ہے، وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا پرچہ دینے کی سازش ہو رہی ہے، جتنے مرضی پرچے دو ہم یہ بھگت کر آ رہے ہیں، نیا الیکشن اکتوبر میں ہونے جا رہا ہے۔ ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ آؤٹ ہو گیا ہے، پیچھے بیٹھ کر ڈوریاں ثاقب نثار ہلا رہا ہے اور ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے، اس کا بیٹا ایک کروڑ 20 لاکھ رشوت لیتا پکڑا گیا ،چور کا بیٹا چور ہے، چوری کی تربیت والد نے دی،اب ریٹائر ہے تو یہ حال ہے جب انصاف کی کرسی پر تھا تو کیا کرتا ہوگا،ثاقب نثار بتاؤ نوازشریف کے فیصلے کا کیا لیا، بتایا جائے؟ وہ وقت تھا جب ڈالر 100 روپے کا تھا 2013 سے 2017 تک آٹے اور چینی کی قیمت کنٹرول میں تھی، اس ملک میں سڑکیں، موٹروے، اورنج لائن بن رہی تھی، آج 2 روپے کی روٹی 25 روپے کی ہے، 100 روپے ڈالر 290 کا ہے تو الزام کس کے سر پر ہے،صرف عمران خان نہیں پورا ٹولہ ہے جو ملک کو نوچ نوچ کر کھا رہا ہے، وہ بات آپ بتانا ہوگی کہ ملک کو نوچ کر کون کھا رہا ہے،

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

Shares: