پاکستان کی حمایت کے بعد خود کو مضبوط سمجھ رہے ہیں ، فلسطینی سفیر
باغی ٹی وی : پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کو خط لکھ دیا ہے اور وزیراعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کر کے اپنی مکمل حمایت کایقین دلایا ہے . اس علاوہ فواد چوہدری نے پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد ربائی سے ملاقات کی جبکہ وفاقی وزیر نے فلسطینی سفیر کو وزیراعظم پاکستان کا فلسطین کی عوام کیلئے یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس عید کے موقع پر پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی پوری قوم فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پرسراپا مضطرب اور احتجاج ہے۔
نہوں نے کہا کہ فلسطین کو ہر سطح پر پاکستان کی حکومت کی اعانت حاصل رہے گی، وزیراعظم عمران خان بذات خود فلسطین کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس مسئلے پر مسلسل اسلامی ریاستوں کے حکمرانوں سے رابطے میں ہیں۔
فلسطینی سفیراحمد ربائی نے پاکستان کے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر اظہار تشکرکیا اور کہا کہ پاکستان کے اظہاریکجہتی سے ہم اپنے آپ کو مضبوط محسوس کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ظالم اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر ہونے والے حملے پر مذمت کی اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت سویلین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر مسئلہ فلسطین پر کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے فلسطینی صدر کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو متحرک کرنے میں پاکستان کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور بحرانی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا.
اہل اسلام کے لیے اچھی خبر، وزیرا عظم نے فلسطین کے صدر کو ٹیلی فون کردیا،اسرائیل بارے حکمت عملی طے