پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر مزید کتنا کم ہو رہا ، مبشر لقمان نے خوشخبری سنا دی

0
37

پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر مزید کتنا کم ہو رہا ، مبشر لقمان نے خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بہتر خبر یہ ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں‌ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے . ڈالر تقریبا آٹھ روپے نیچے آگیا ہے ، پچھلےاکتوبراس وقت روپیہ اپنی بہترین صورت حال پر ہے.
پاکستانی کرنسی اس وقت ایشیا کی بہترین کرنسیوں میں سے تیسرے نمبر پر ہے. اس سے پہلے انڈونیشیا اور ملائیشیا کی کرنسی ہے.
ڈالر جب کم ہوتا ہے تو چیزیں سستی ہوتی ہیں. گندم پہلے 1680کی باہر سےملتی تھی تو اب15 سو کچھ روپے میں کی ملتی ہے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈالر اگر اسی طرح‌گرتا رہا روپیہ اسی طرح بہتری کی طرف جاتا رہا تو یہ ایشیا کی دوسری بہترین کرنسی کی طرف جاسکتا ہے. ڈالر گرنے کی چند ایک وجوہات ہیں. ایک یہ کہ بیرون ملک سفر نہیں‌ہے کرونا کی وجہ سے اس پر پابندی ہے . جب ڈالر خریدا جاتا ہے تو روپے کی قیمت کم ہوتی ہے. اسی طرح حج اور عمرہ نہیں ہے. اس وجہ سے بھی کرنسی کی بہت بڑی رقم باہر نہیں‌گئی. بزنس ٹریولنگ بالکل کم ہوگئی ہے. ان ساری وجہ سے ڈالر کی قیمت ہو رہی ہے. اسی طرح تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ہیں.
مبشرلقمان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیں جو اپنا دو ارب ڈالر دیا تھا وہ واپس مانگ لیا ہے. اب حکومت اور سٹیٹ بنک ڈالر کی سب سے بڑی خریدار ہے ڈالر اگر خریدنا بند کر دیا جائے تو ڈالر 150 پر آسکتا ہے.

جو بائیڈن کے آنے کے بعد تیل مزید کم ہوگا . اس طرح سے پاکستان کی معیشت کو مزید بہتری ملے گی . پاکستان چونکہ تیل پر انحصار کرتا ہے. اس کی نہ صرف ٹرانسپورٹ‌ اس پر کام کرتی ہے بلکہ انڈسٹری بھی تیل پر چلتی ہے. پاکستان کی انڈسٹری اس وقت بہترین چل رہی ہے.
مبشر لقمان نے کہا کہ میں ٹیکسٹائل والے جس بھی شخص کو ملتا ہوں وہ بہت خوش نظر آتا ہے . اس کا کہنا ہے کہ ان کے پلانٹ فل کیپسٹی میں چل رہے . ٹیکسٹائل جب خوش ہوتی ہے . تو ملکی عوام خوش ہوتی ہے. اسی طرح 2020 میں‌ بیرون ملک سے ریمٹینس بھی اچھی ہو رہی ہے بیرون ملک سے پاکستانی ملک میں بہتر ریمیٹنس بھیج رہے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اب کوشش ہے کہ سعودی عرب کے جو اب دو بلین دالر دینے ہیں اس کو چین سے لے کر دیا جائے . تاکہ ملک کے الپنے جو کرنٹ اکاؤنٹ کے ذخائر ہیں وہ کم نہ ہوں اور ان میں گیپ نہ ہو . کیونکہ اس گیپ سے پاکستانی کرنسی متاثر ہوتی ہے . امید ہے کہ چین یہ پیسے دے گا اور ہم سعودی عرب کو لوٹا دیں گے.
اسی طرح گزشتہ نو ماہ میں کے ایس ای انڈیکس میں کمپنیوں کو پونے پانچ سو ارب کا منافع ہوا ہے . جو گزشتہ سال میں پچاس فیصد زیادہ ہے. اسی طرح تجاری خسار ہ بھی کم ہوا. اکتوبر میں ہمار ی برآمدات کافی زیادہ بڑھ گئی ہیں. اس میں‌ایک بہت بڑا حصہ سیمنٹ کا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ناقد یہ کہتے ہیں حکومت نے کودڈ میں خود کچھ نہیں کیا ہماری قسمت اچھی تھی کہ ہمارا کوڈ سے اتنا نقصان نہیں ہوا . اب سمارٹ لاک ڈاؤن پھر شروع ہو رہا ہے. دیکھتے ہیں اب حالات کہاں جاتے ہیں.

Leave a reply