پاکستان کی معیشت کے لیے وزیراعظم نے بڑی خوشخبری سنادی
پاکستان کی معیشت کے لیے وزیراعظم نے بڑی خوشخبری سنادی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی معیشت بارے خوشخبری اپنی ایک ٹویٹکے ذریعے دیتے ہوئے کہا ہے کہ "پاکستان کی معیشت کے لئے مزید خوشخبری ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر جولائی 2020 میں 2،768 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ رقم ہیں۔ جون 2020 کے دوران یہ 12.2فیصد اور جولائی 2019 کے مقابلے میں 36.5فیصد اضافہ ہے۔
More good news for Pak economy. Remittances from overseas Pakistanis reached $2,768 mn in July 2020, highest ever amount in one month in the history of Pakistan. This is 12.2% increase over June 2020 and 36.5% increase over July 2019.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2020
واضحرہے کہ پچھلے دنوں مالیاتی ایڈجسٹمنٹس کے برعکس اسٹیٹ بینک نے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں نمایاں کمی کی جس کا اثر اسٹاک ایکسچینج پر دیکھنے میں آیا جو 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا ہے جسے تجزیہ کار بہتری کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ حالیہ مشکل معاشی صورتحال میں ملک کی بیرونی ضروریات کم ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بھی جی ڈی پی کے 1.1فیصد تک گر گیا جو گذشتہ مالی سال میں جی ڈی پی کے 4.8 فیصد کے مساوی تھا۔ کووڈ 19 کی صورتحال میں سخت اقدامات کے باوجود مطلوبہ مالیاتی ایڈجسٹمنٹ حاصل کرنا مشکل ہے۔
معیشت مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ گذشتہ مالی سال میں 10.2 فیصد کم ہوگئی۔ متعدد کاروبار بند ہوگئے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہوگئی۔ قصہ مختصر کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی کوشش کررہی ہے اور آئی ایم ایف اس سے مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے۔ اس صورتحال میں معیشت کی بحالی سیاسی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہے۔