پاکستان کی نمایاں کامیابیاں ہمیں دوسری اقوام سےممتازکرتی ہیں صدر مملکت

0
34

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

باغی ٹی وی : صدرمملکت عارف علوی نے وقم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ طویل سفرکے دوران ہم محنت اور قربانیوں سے چیلنجزمیں سرخروہوئے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی ایک ذہین اور بہادرقوم ہے۔پاکستان کی نمایاں کامیابیاں ہمیں دوسری اقوام سےممتازکرتی ہیں۔ پاکستان کاجوہری طاقت بننابڑی کامیابی ہے۔ جوہری صلاحیتوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے کورونا وبا کیخلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کوعالمی سطح پرسراہا گیا کورونا کیخلاف کامیابی پرڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے درمیان سر اٹھا کرکھڑا ہوسکتا ہے۔انسداد کورونا اور ماحولیاتی تحفظ بارے پالیسیوں کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملی پاکستانی عوام کی فلاح وبہبوداورخوشحالی پرتوجہ دے رہے ہیں ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کونہیں بھولناچاہیے کشمیری نامساعد حالات میں حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان نے مغربی سرحدوں پربڑی قربانیاں اور بھاری قیمت چکائی۔ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سیاسی حمایت جاری رکھیں گےاپنے معاشی وسماجی ایجنڈے کی پیروی کیلئے ہم امن چاہتے ہیں پاکستان کو قابل فخر اور خوشحال اور پرامن ملک بنانے میں اپنا کردارادا کریں آج ہمیں ایمان، اتحاد، تنظیم کےعزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔

Leave a reply