یوم استحصال کشمیر پرپاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کا پیغام

0
38
asim munir

آج پاکستان و کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے چار سال مکمل ہونے پر مسلح افواج، صدر مملکت، وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے پیغامات جاری کئے گئے ہیں

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور افواج پاکستان کی جانب سے یوم استحصال کشمیر پر مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجی لاک ڈاؤن اورآبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں بھارتی حکومت کی بیان بازی، دشمنی پر مبنی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے لیکن پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو عظیم قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے پاکستان کی مسلح افواج کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا اظہار کرتی ہے

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 4 سال مکمل ہو چکے ہیں

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا انتہائی ظلم وجبر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں توڑ سکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازعہ کا حل ،خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے،کشمیریوں، پاکستان اور عالمی برادری نے5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کو مسترد کر دیا ہے، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لئے جواب دہ بنائے اوراس دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے لاکھوں غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے ہیں موجودہ ووٹر فہرستوں میں رد و بدل کے لیے لاکھوں عارضی رہائشیوں کو شامل کیا، پاکستان تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے بھارت کشمیر میں ظلم جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی برادری کو مزید خاموش نہیں رہنا چاہیے پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کی جدو جہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جنوبی ایشیا کے لوگ امن اور استحکام کے خواہاں ہیں

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کی مثال قائم کی ہے اور کشمیری تشخص کو مسخ کیا ہے۔بھارت کا یہ غیر انسانی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی نہ صرف کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک، اداروں اور تنظیموں کیلئے ایک کھلا چیلنج بن چکا ہے۔5اگست 2019کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سینکڑوں بے گناہ کشمیروں کو شہید اور لاپتہ کیا گیا ہے۔پاکستان،بھارت کے اس تقسیم کے عمل کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جس کی بدولت لاکھوں کشمیریوں کو اْن کے بنیاد ی حق سے محروم کیا گیا ہے۔اقوام عالم اور خاص طور پر مسلم ممالک اس غیر آئینی قد وبند کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں اور مظلوم، نہتے اوربے گناہ کشمیریوں کو اْن کی اْمنگوں کے مطابق آزاد ماحول فراہم کریں۔گزشتہ چار برسوں سے مظلوم کشمیری اقوام عالم سے اپنے حقوق کے تحفظ اور بھارتی جارحیت کے خاتمے کے لئے مسلسل سوال اٹھا رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یک زباں اور ایک صفحہ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور ادارے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں نہ صرف معصوم نہتے کشمیریوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کی آزادی کے حصول تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے ،عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی ہونے والی خونریزی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون رائیگاں نہیں ہوگا

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کےقیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے، مقبوضہ کشمیر میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کو اس کی اصل صورت میں بحال کیا جائے

پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ چار سال پہلے آج کے دن مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حق پر شب خون مارا اور استحصال اور بربریت کی نئی تاریخ رقم کی۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا جیل بنایا ہوا ہے جہاں بغاوت کے ڈر سے بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ابھی تک مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ مودی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرنے والے سینکڑوں کشمیری رہنماء تاحال بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی تاریخ کی نااہل ترین حکومت کے سربراہ سابق وزیر اعظم عمران خان اپنے گزشتہ مذمتی بیانات کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں تاہم 5 اگست کے سیاہ دن کو تاریخ میں پی ٹی آئی کی لیگیسی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے بجائے ہر جمعہ کو 2 منٹ کی خاموشی کا اعلان کیا۔ ان کی نااہلی اور کشمیر دشمنی کو کسی بھی صورت پر معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانیت سوز ہیں؛بھارت اپنے جارحانہ اقدامات سے کشمیریوں کو اُن کے حقِ رائے دہی سے محروم نہیں رکھ سکتا؛پاکستان کشمیریوں کی آواز بن کر پوری دنیا میں گونجے گا؛ بھارت کا مکرو چہرہ دنیا پر واضح ہوچکا ہے ، پوری دنیا کو کشمیرپر ڈھائے گئے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی؛ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے؛ 5 اگست 2019 کے اقدام نے بھارت کے دوغلے سیکولرازم کا بھانڈا پھوڑ دیا؛پاکستان ہر فورم پر کشمیر کی آواز بنے گا؛

Leave a reply