پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنرل زبیر محمود حیات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کی صورتحال میں داخلی اورخارجی عوامل کارفرما ہیں،جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے اس خطے میں اسٹریٹیجک استحکام کو برقرار رکھنا اہمیت کا حامل ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایئر وار کالج کراچی میں کورس کے شرکا سے خطاب کیا ،ایئر وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ ایئر وار کالج ایئر وائس مارشل ذوالفقار احمد قریشی نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا.
جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ خطے میں نمودارہونے والے چیلنجز اور سیکیورٹی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے باہمی تعاون اورمسائل کا پرامن حل بہت ضروری ہے۔ غاصب بھارتی فوج سات دہائیوں سے کشمیریوں پرظلم اور ناانصافی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔