پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے : ثروت اعجاز قادری
کراچی : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے ۔
مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا بھارت کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں پاکستان میں دہشتگردی کرکے بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ،بھارت کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے ،پاک فوج کی صلاحیتوں کا پوری دنیا اعتراف کررہی ہے بلوچستان میں دہشتگردوں کو عبرت کانشان بناکر واضع پیغام دے دیا ہے ملک کی سلامتی پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے ،کشمیر مودی کے باپ کی جاگیر نہیں مودی اور جنونی ہندئوں کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا ،پاکستان کے عوام کشمیر کی مائوں ،بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں ظلم کی اندھیری رات اب ختم ہونیوالی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈی میں ذکر اہلبیت ویکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر علامہ علی احمد سیالوی ،علامہ نعیم چشتی ،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد طیب قادری اور کراچی ڈویژن کے تنظیمی عہدیداران بھی موجود ہیں ۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف اور ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،مسئلہ کشمیر کا اب حل ہونا چاہیے مظلوم کشمیریوں کو ظالموں سے نجات دلانے کیلئے او آئی سی مثبت کردار ادا کرئے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والے غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں ،صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کی محبت ہمارے دلوں سے کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتا ،صحابہ کرام کی توہین کرنیوالوں کو کے خلاف قانون کی گرفت کو یقینی بنانا ہو گا ۔