سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی نسبت پاکستان کی ٹیم بہتر ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ میرے خیال میں آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی نسبت پاکستان کی ٹیم بہتر ہے۔اور اسے ضرور جیتنا چاہیے۔اگرچہ پاکستان کی پرفارمنس وارم اپ میں اچھی نہیں رہی مگر یہ لڑکے اپنے ناقدین کو پرفارم کرکے ششدر کریں گے۔اور اللہ سے دعابھی ہے ہم سب کی۔
https://twitter.com/mubasherlucman/status/1134377190265622530
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا آج پہلا میچ ہے .ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا . اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ میچ کے لئے بھر پور تیاری ہے. ہم باولنگ کرنا چاہتے تھے اگر سٹارٹ اچھا ملا تو برا سکور بنائیں گے اپنی بولنگ پر پورا اعتماد ہے
ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ، پاکستان کے کون کونسے کھلاڑی کریںگے مقابلہ
رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو