پاکستان کس ملک میں تجارتی کانفرنس کی کر رہا ہے میزبانی؟ ترجمان دفترخارجہ نے بتا دیا

0
38

پاکستان کس ملک میں تجارتی کانفرنس کی کر رہا ہے میزبانی؟ ترجمان دفترخارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلی دو روزہ پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس 30جنوری سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہو رہی ہے۔وزارت خارجہ امور اور وزارت تجارت حکومت پاکستان کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کررہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ مشیر تجارت عبدالرزاق داود کانفرنس میں شرکت کرینگے۔تقریبا سو کے قریب پاکستانی بزنس مینوں کا وفد بھی انکے ہمراہ ہو گا ۔دورہ کے دوران وزیر خارجہ کینیا کے صدر کینیاٹا اور اپنے ہم منصب سمیت کیبنیٹ سیکرٹریز برائے خارجہ ا مور و بین الاقوامی تجارت سمیت کینیا کی قیادت سے ملاقات کرینگے۔کینیا کے کابینہ ارکان،دیگر افریقی کے نمائندے اور افریقی ملکوں میں پاکستان کے سفیر بھی شرکت کرینگے.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر کینیا پہنچ گئے، وزیر خارجہ 2 روزہ معاشی سفارت کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، کینیا روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہ ایک آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی کے لیے معاشی استحکام لازم ہے اس مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے وزارت خارجہ نے معاشی سفارت کاری کو ایک اصول کے طور پر اپنایا ہے اور ہم اس میں آگے بڑھ رہے ہیں

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دفتر خارجہ میں ایک معاشی سفارت کاری کے تحت "انگیج افریقہ” کانفرنس منعقد کروائی گئی افریقہ ایک ایسا براعظم ہے جس میں چون ممالک ہیں اور بے پناہ وسائل موجود ہیں وہاں تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ماضی میں افریقہ کی طرف ہم وہ توجہ نہیں دے سکے جو ہمیں دینی چاہیے تھی لہذا حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے ہم نے افریقہ کیطرف توجہ مبذول کرنے کا فیصلہ کیا

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ صدر پاکستان نے اس انگیج افریقہ کانفرنس کا افتتاح کیا اور وزیر اعظم نے اختتامی تقریب سے خطاب کیا جس سے ایک واضح سمت کا تعین ہو گیا ،اسی حکمت عملی کو آگے بڑھاتے ہوئے میں کینیا روانہ ہو رہا ہوں جہاں دو روزہ "اینگیج افریقہ، معاشی سفارتکاری کانفرنس میں شرکت کروں گا ،

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

عمران نیازی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہونگے، مگر کس کیس میں؟ عظمیٰ بخاری کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے افریقہ کی اہم کاروباری شخصیات کو بھی مدعو کر رکھا ہے اور کوشش یہ ہے کہ ہم تبادلہ ء خیال کے ذریعے افریقہ میں اپنی رسائی کو فروغ دیں ، افریقی ممالک کے ساتھ اپنے سیاسی اور سفارتی تعلقات کو بڑھاتے ہوئے اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کریں کینیا، افریقہ کا گیٹ وے ہے کینیا کے ساتھ ہمارے گہرے اور دیرینہ مراسم ہیں.

وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں کینیا کے صدر کنیاٹا اور ان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا اور میری کوشش ہو گی کہ اس کانفرنس کے ذریعے نہ صرف کینیا بلکہ دیگر افریقی ممالک کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوں،اس کانفرنس میں افریقی ممالک میں جتنے ہمارے سفراء ہیں وہ بھی شریک ہو رہے ہیں مجھے امید ہے کہ اس کانفرنس سے پاکستان کے لیے بہتر ثمرات سامنے آئیں گے

حکومت کے خلاف سازشیں،نواز شریف اور زرداری کے خلاف کپتان نے بڑا فیصلہ کر لیا

Leave a reply