صدر ق لیگ چودھری شجاعت سے سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ق لیگ کے سینئر رہنما چودھری شافع حسین بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر سابق صدر، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے، ملک کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاستدان ایک پیج پر آکر پاکستان کے لئے کام کریں ، دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے،

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آرہے،

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

 وزیراعلیٰ نے ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دینگے

واضح رہے کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہو چکے ہیں، ق لیگ دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے، چودھری شجاعت پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ پرویز الہیٰ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں پنجاب کا سیاسی محاذ گرم ہے،عمران خان نے پرویز الہییٰ کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے،پرویز الہیٰ نے اس ضمن میں اجلاس بلایا تھا جس میں پرویز الہیٰ پر اعتماد کا اظہار اور فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا تو دوسری جانب چودھری شجاعت نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کیا، آنیوالے دنوں میں ق لیگ ایک ہوتی ہے یا پھر پی ٹی آئی میں ضم ہوتی ہے، فیصلہ ہو جائے گا

Shares: