سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ایڈیشنل سیکریٹری چوہدری ریاست علی گوندل نے کہا ہے کہ بقول تھامس جیفرسن کسی بھی حکومت کی قانونی مضبوطی کا انحصار عوام کی رائے پر ہوتا ہے.
چوہدری ریاست علی گوندل کا کہنا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے عیاں ہے کہ حکومت اپنی حیثیت کھو چکی ہے اور پاکستان کو آگے لیجانے کیلئے صاف اور شفاف انتخابات ہی واحد آئینی حل ہے. تمام اداروں کو پاکستان کے اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا.
چوہدری ریاست علی گوندل نے کہا کہ ابراہیم لنکن نے کہا تھا کہ عوامی حکومت ہی جمہوریت ہے جو عوام سے ہوتی ہے اور عوام کیلئے ہوتی ہے.
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان اپنا کردار ادا کرےگی.