واشنگٹن: فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال پر اسے منہ کی کھانی پڑی اور بھارت کی جانب پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش پھر ناکام ہو گئی۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا تھا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل ر ہے۔
ہندوستان ٹائمز نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کےحوالے سے بتایا تھا کہ، خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، ہندوستانی جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کی خارجہ پالیسی سے متعلق ورچوئل ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جےشنکر نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دہشت گردی کو عالمی مسئلہ سمجھا جائے۔
جے شنکر نے کہا تھا کہ "ہماری وجہ سے ، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دائرہ کار میں ہے اور اسے گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اے این آئی نے جےشنکر کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے طرز عمل میں تبدیلی آئی ہے جس کی وجہ بھارت نے مختلف اقدامات کا دباؤ ڈالا ہے۔