پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

کراچی : عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں پولیو کیسز کی بڑھتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق حال ہی میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان انسداد پولیو مہم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کے خدشے کے باعث پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں میں تیزی آگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں پولیو قطرے پلانے کے بعد تصدیقی ٹیموں نے بھی گھروں کا معائنہ شروع کر دیا جبکہ گزشتہ کئی برس سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک میں پولیو فری قرار شدہ ہیں۔ذرائع کے مطابق دوسری پولیو مہم کا آغاز 23 مئی کو ہوا، رواں سال دوسری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی تعداد 43 ملیین تک پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کیمپین کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، جنوری 2021 میں پولیو کا آخری کیس سامنے آئے جبکہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے سات کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.