پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹررحمان ملک نے بھارت کی جانب سےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےکی مذمت کی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کشمیریوں پرظلم بڑھاکرخطےکوآگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، آرٹیکل370کےخاتمےسےانتہاپسندبھارتی حکومت کےعزائم کھل کرسامنےآئے، آرٹیکل370کےخاتمےسےبھارت نےکشمیریوں کےحقوق پرمزیدڈاکہ ڈالا،
رحمن ملک نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان بھارت کےاس فیصلےکیخلاف عالمی عدالت اوراقوام متحدہ میں جائے، واضح رہے کہ بھارت نے آج مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کر دی ہیں اور ہندوستانی صدر نے اس کی منظوری دے دی ہے،