میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی،کرکٹ آسٹریلیا کا 13 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا ہے.
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔آاسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف ہوم ون دے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔پاکستان کی ویمن ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی اور اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ میزبان ویمن ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
آسٹریلیا اور پاکستان ویمنز ٹیموں کے درمیان 16 جنوری سے 21 جنوری تک برسبین اور سڈنی میں تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔آسٹریلوی ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں تاہم نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی، ان کی جگہ تاہلیا میکگرا نائب کپتان ہوں گی جبکہ 13 رکنی سکواڈ کی دیگرے کھلاڑیوں میں ڈارسی براؤن، نکولا کیری، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ ، جس جوناسن ، الانا کنگ، فوبی لچ فیلڈ، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ شامل ہیں ۔تین ون ڈے میچز بالترتیب 16، 18 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔