![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/10/393941185_657739769829440_5422579035114885751_n-1.jpg)
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023“ (سکھر چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیاگیا۔
پریس کانفرنس سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف صحافی غازی صلاح الدین، مشہور ادیبہ نور الہدیٰ شاہ اور فوک اینڈ ہیریٹیج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے بریفنگ دی۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تھیٹر فیسٹیول کور کیا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مثبت چہرہ سامنے آیا، جو قابل ستائش ہے،ہم آج تک میڈیا کی مبارکبادیں وصول کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ” پاکستان کے ادارے اپنا کام کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے”، ان اداروں پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن کام کوئی نہیں ہو رہا ہے، پاکستان کے تمام ثقافتی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے، مجھے اچھا نہیں لگتا کہ آرٹس کونسل کراچی کام کرے اور دوسرے نہ کریں۔پریس کانفرنس سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف صحافی غازی صلاح الدین، مشہور ادیبہ نور الہدیٰ شاہ اور فوک اینڈ ہیریٹیج کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ایوب شیخ نے بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حیدر آباد، ملتان، اسکردو، گوادر سمیت دیگر شہروں سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں کہ آپ ہمارے شہر کب آئیں گے، انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے، آرٹس کونسل لاہور اور کشمیر میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) منعقد کیا۔