پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ کا ابھی آغاز ہے، پرویز خٹک

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم بڑھ گئی ہے، ان کو آئی ٹی کے جدید مواقع دیے جانے چاہیں، ہمارے ملک میں نوجوانوں کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے، ٹیلی نار کے ساتھ ایک معاہدہ ہونے جا رہا ہے، یہ بہت بڑا قدم ہے، مستقبل میں ہمارے صوبے کے دیہاتی علاقوں کیلئے بہتر ہوگا، ہماری حکومت نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پوری کوشش کی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو آگے بڑھائیں، آج سے پہلے اتنی توجہ نہیں دی گئی تھی، ہم یہ اس لیے کررہے کہ آج کے جو تقاضے ہیں ان کو پورا کیا جائے.

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ہم تو ابھی آغاز کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ جتنی محنت ہمارے آئی ٹی منسٹر کررہے ہیں، بہت آگے جائیں گے، آج مقابلے کی دنیا ہے، ہماری طرف سے پوری سپورٹ ہوگی، جو بھی ہو اس کو آگے بڑھائیں، یہ ہمار ملک کی بھی ضرورت ہے، دنیا اس کے بغیر آج چل نہیں سکتی ہے، میں‌‌ آج کے جو بچے دیکھ رہا ہوں یقیناََ بہت زبردست دماغ کے حامل ہیں، اگر اس دماغ کا صحیح استعمال کیا گیا تویہی ہمارے ملک کا مسقبل ہونگے، ہمارے ملک میں پنتالیس فیصد سے زیادہ نوجوان ہیں، اگر ہم آئی ٹی میں آگے جا سکے تو ہم ان کا مستقبل سنبھال سکیں گے، اس میں پیچھے رہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم پہلے ہی بہت پیچھے رہ گئے ہیں.

Comments are closed.