معروف اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم رئیس کے لئے ماہرہ سے پہلے انہیں آفر ہو ئی تھی
باغی ٹی وی : ایمان علی کو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم آفر ہوچکی ہے اور وہ فلم رئیس تھی جسمیں بعد ازاں اداکارہ ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا
یہ انکشاف ایمان علی نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا جب شو کی میزبان عفت عمر نے ان سے اس حوالے سے سوال کیا
عفت عمر کے اس سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ مجھے بالی وڈ سے کسی کی کال آئی اور کہا کہ وہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کردار آفر کر رہے ہیں اس پر میں نے ان سے کہا کہ وہ مجھے اسکرپٹ بھیج دیں لیکن شاید ان کو میرا اسکرپٹ مانگنا پسند نہیں آیا
اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے دوستوں کو یہ بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے لیے اسکرپٹ مانگا تو سب حیران ہوگئے اور ان سے کہا کہ وہ پاگل ہیں جنہوں نے اتنا بڑا موقع گنوا دیا
ایمان علی نے کہا کہ اسکرپٹ مانگنا ان کا حق ہے میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان میں بھی اگر آپ کسی پروجیکٹ کے آفر ہونے کے بعد اسکرپٹ مانگیں تو لوگ بُرا ماننا شروع ہوجاتے ہیں
ایمان علی نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی 90 فیصد فلمیں انہیں سب سے پہلے آفر کی جاتی ہیں تاہم وہ صرف ان پروجیکٹس میں کام کرتی ہیں جن کا اسکرپٹ انہیں پسند آئے
اداکارہ نے کہا کہ میں ان اسکرپٹس پر کام کرتی ہوں جو مجھے پسند آئیں اگر مجھے کہانی پسند نہیں آتی اور میں پھر بھی کام کروں تو وہ ملازمت لگتی جیسے کہ غلامی
ایمان علی نے کہا کہ ان کی قسمت میں جو ہوگا اللہ انہیں ہی دے گا پھر چاہے وہ با لی وڈ میں کام کریں یا پاکستانی سینما انڈسٹری کا حصہ رہیں
انٹرویو کے دوران ایک گیم میں عفت عمر نے ایمان علی سے کچھ نامور شخصیات کے حوالے سے پوچھا کہ اگر وہ اپنے کیریئر کے علاوہ کچھ اور ہوتے تو وہ کیا ہوتے؟
اس پر ایمان علی نے ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا کہ ہمایوں سعید دودھ بیچنے والے ہوتے، فواد خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اداکار نہ ہوتے تو وہ ناکام اسٹینڈ اپ کامیڈین ہوتے جبکہ ماہرہ خان کو ڈی جے ہی رہنا چاہیے تھا
ایمان علی نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے بیمار بھی تھیں جبکہ اس دوران ان کے بولنے کے انداز کو بھی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا
اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کچھ لوگوں کے کمنٹس پڑھے جن میں ان کے بارے میں لکھا گیا تھا کہ وہ ایسے بات کررہی ہیں جیسے نشہ کرکے آئی ہوں
اداکارہ نے کہا کہ ایسے لوگ خدا کا خوف نہیں کرتے وہ لوگ کتے کی موت مریں گے
ایمان علی نے انٹرویو کے دوران اپنے والد عابد علی کے انتقال پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ آج تک بےحد افسردہ ہیں اور شاید یہ غم کبھی نہیں بھول سکیں گی
فیمنزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایمان علی کا کہنا تھا کہ عورت کا مرد بننا فیمنزم نہیں ہوسکتا ہم مردوں کو سمجھانے کے بجائے انہیں چڑا رہے ہیں
خیال رہے کہ ایمان علی کی فلم ٹچ بٹن رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے جس میں ان کے ہمراہ فیروز خان اور فرحان سعید بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں
صبا قمر نے اپنی زندگی کا ایک متاثر کن واقعہ مداحوں سے شئیرکر دیا








