مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ
مسزخادمہ آپ کے سلیکٹڈ وزیراعظم کا ”کرپشن کرپشن“بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے، اسلام آباد میئر کے الیکشن میں نوازشریف کے شیروں نے تمام تر ریاستی جبر اور مکر فریب کو شکست دی، ن لیگ کو توڑنے اور فاروڈ بلاک بنانا ایک دیوانے سلیکٹڈ وزیراعظم کا خواب ہی رہا، اب پاکستان میں صرف ”ووٹ کو عزت دو“کا بیانیہ ہی راج کرے گا
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کسی بکسے چور،روٹی چور،نوکریاں چور اور زکوٰة چور کا بیانیہ نہیں چلے گا، شہبازشریف کے خوبصورت شہر لاہور کو کچرا کنڈی بانے کا کریڈٹ عثمان بزدار کوجاتا ہے، لاہور کی سڑکوں پر پڑا ہزاروں ٹن کچرا بزدار حکومت کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو حکومت کوڑا اٹھانے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی اس سے میگاپروجیکٹس کی توقع کیسے رکھیں
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ملکی دولت کو اپنے باپ کی جاگیر کی طرح لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ترہے، قوم پر بجلی اور گیس کے بلوں کی صورت میں مزید مہنگائی کا بوجھ مسلط کرنے والوں میں رتی برابر شرم و حیاءنہیں بچی، پی ڈی ایم کا اتحاد ہی پاکستان کو قبضہ مافیا سے آزادی دلائے گا، اپنے مذموم مقاصد کےلئے اداروں کو بدنام کرنے والا حکومتی ٹولہ جلد پکڑ میں آنے والا ہے
قوم اب جاگ چکی ہے قوم کے راستے میں آنے والے سب فرعون نما حکمران عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے








