پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار
![پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار #baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/06/پاکستان_میں_کورونا_کیسز_میں_کمی_کا_رحجان_برقرار.jpg)
پاکستان میں کورونا کی لہر کی شرح میں کمی،24 گھنٹوں میں 27 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں کی شرح میں کمی ہو رہی ہے-
نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور ملک بھر میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید27 اموات ہوئی ہیں-
Statistics 19 June 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 46,269
Positive Cases: 991
Positivity % : 2.14%
Deaths : 27— NFRCC (@NFRCCofficial) June 19, 2021
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار269 نئے ٹیسٹ کئے گئے991 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریباً2.14 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21ہزار 940 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ47ہزار218 ہو چکی ہے۔