پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے-

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 42 ہزار 396کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار455 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 5 ہزار 328 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار114 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار975، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار588، پنجاب میں 5 لاکھ 92، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار107، بلوچستان میں 35 ہزار 309، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 825اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 432 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 480 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار48، خیبر پختونخوا 6 ہزار 228، اسلام آباد ایک ہزار9، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 786 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments are closed.