پاکستان میں کورونا ویکسین کتنے کی ملے گی ؟بڑی خبر آگئی

0
48

وفاقی کابینہ نے نجی طور پر درآمد کی جانے والی چینی اور روسی کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری دے دی۔چینی ویکسین کنویڈشیا کے فی انجکشن کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ روسی ویکسین سپوتنک فائیو کی قیمت فروخت 8 ہزار 449 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسینز کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کا اجلاس 19 مارچ کو ہوا جس کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکلر کے ذریعے قیمت فروخت کی منظوری لی گئی۔

پاکستان میں دو فارما سیوٹیکل کمپنیاں روس اور چین سے کورونا وائرس کی ویکسین نجی طور پر درآمد کر رہی ہیں۔ کراچی کی کمپنی نے روسی کورونا ویکسین سپوتنک فائیو کی 50 ہزار خوراکیں درآمد کی ہیں جبکہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی چینی ویکسین درآمد کر رہی ہے۔ چینی کمپنی کی ویکسین ایک جبکہ روسی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے۔

Leave a reply