پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 75 اموات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 75 اموات ہوئی ہیں-
Statistics 27 May 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 62,706
Positive Cases: 2726
Positivity % : 4.34%
Deaths : 75— NFRCC (@NFRCCofficial) May 27, 2021
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 62 ہزار706 ٹیسٹ کئے گئے2 ہزار726 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 4.34 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار331 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 505 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-
ایس او پیز پر عمل اور ویکسینیشن کروا کر ہم معمول کی زندگی کی طرف واپس
جا سکتے ہیں۔ امریکا اور انگلینڈ کے اُن علاقوں میں وبا کا پھیلاو کم ہے جہاں ویکسینیشن کا تناسب زیادہ ہے۔ لہٰذا خود کو محفوظ بنانے اور وبا کو ختم کرنے کے لئے ویکسین لگوائیں۔ pic.twitter.com/HrYTX95dcW— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) May 26, 2021
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے 21 مئی جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-
بیرون ملک جانے کے منتظر طالب علموں اور مزدوروں کی ویکسی نیشن کے لیے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ورک پرمٹ، اقامہ، اسٹوڈنٹ ویزا دکھانے پر کسی بھی مرکز سے ویکسی نیشن کراسکیں گے۔