پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 اموات
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 53کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 980کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی-
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 75ہزار 558 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 114 ہو گئی-
پنجاب میں آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ
واضح رہے کہ کعورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب میں گزشتہ رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ ،اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے آج رات سے 15 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،
محکمہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے ہائی رسک 15 اضلاع میں 12 ستمبر تک پابندیاں ناٖفذ رہیں گی،ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی ودیگر شامل ہیں، کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ٹرانسپورٹ، سینما گھراور مزارات بند رہیں گے۔
ہائی رسک اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی اور 300 افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی، ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، صوبہ پنجاب کے15 ہائی رسک اضلاع میں سینما گھر بند رہیں گے، منتخب 15 اضلاع میں تمام مزارات بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔