پاکستان میں سال نو 2021 کا شاندار استقبال، مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا ، لاہور میں شہریوں کی شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، نئی امیدوں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے ،

اس موقع پر کراچی ساحل سمندر پر منچلے رقص کر رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا تھا کہ 2020 میں بہت سے پیارے بچھڑ گئے مگر ہم گزرے برس کی تلخ یادوں کو پیچھے چھوڑ کر نئے سال کو خوش آمدید کہنے آئے ہیں اور نئے سال کا جشن منا رہے ہیں

لوگوں نے کرونا ایس او پیز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ نئے سال کو جوش و خروش سے منائیں گے لوگ گاڑیوں میں فیملی کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئیں ہیں انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی تاحال کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ساڑھے گیارہ تک کوئی صورتحال نہیں تھی مگر ایک دم لوگوں کا ہجوم نکل آیا جو اب کنٹرول سے باہر ہے پولیس اور رینجرز شہروں میں ناکے لگائے کھڑی ہے کراچی میں پولیس وقفے وقفے سے لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے

لاہور میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نکل آئی ہے ٹریفک جام ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے ناکوں کو توڑ کے نکل آئے ہیں اور دعا گو ہیں اس امید کے ساتھ کہ 2021 نئی خوشیاں لے کے آئے گا

Shares: