امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے-
باغی ٹی وی : ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی خثسک ہونے میں وقت لگ سکتا ہے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحران طویل ہو سکتا ہے،پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ہے-
وزیر اعظم سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچ…
ڈیرک شولے نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو اب تک 55 ملین ڈالرامداد دی ہے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر 160 ملین ڈالر تک فلڈ ریلیف کا اعلان ہوا تھا مگر پاکستان کو اس سے زیادہ امداد کی ضرورت ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت کے مختلف محکموں، پرائیوٹ پارٹنر ز اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر امداد بڑھانے کی کوشش کی جائے گی امید ہے کہ عالمی برادری بھی پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھے گی۔
دوسری جانباقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں عام بحث کا آغازکرتے ہوئےاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتر یس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کو خطرات لاحق ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث غیرمعمولی بارشیں تباہی پھیلا رہی ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔
انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں، سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ گیسز کا اخراج موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کئی ممالک کو قدرتی آفات کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بحث ومباحثے سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کیلئے ترقی یافتہ ممالک آگے بڑھیں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں توانائی کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر قابل تجدید ذرائع کی طرف جانا ہوگا، پائیدار ترقی کے لیے غریب اورترقی پذیر ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے،عالمی سطح پر درپیش مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں، مذاکرات سے عالمی سطح پر درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 10افراد جاں بحق ہو گئےملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 569 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 12ہزار 860افراد زخمی ہوئے ۔
سندھ میں 701،بلوچستان میں 300،خیبرپختونخوا میں 306افراد جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 191،آزاد کشمیر میں 48اور گلگت بلتستان میں 22اموات رپورٹ کی گئیں۔
پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد کی اسلام آباد آمد، سیلاب متاثرین…
ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 20لاکھ 9ہزار 794گھروں کو نقصان پہنچا۔ 9لاکھ 98ہزار 407مویشی ہلاک ہوئے،ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے 12ہزار 716کلو میٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا۔