پاكستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

0
30

پاكستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ، ان گہرے دو طرفہ تعلقات کی بنیاد یکساں مذہبی، ثقافتی اقدار اور عوامی سطحی روابط پر استوار ہے

متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، 16 لاکھ کے قریب پاکستانی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں ، وزیر خارجہ نے صحت، تعلیم ،توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی معاونت کو سراہا

وزیر خارجہ نے دسمبر 2020 میں کیے گئے اپنے دورہ ء متحدہ عرب امارات اور یو اے ای قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی دو طرفہ وزٹس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاونت ملے گی، وزیر خارجہ نے 2021 میں دبئی میں منعقد ہونیوالی "ایکسپو "میں 3500 مربع میٹر پر مشتمل "پاکستانی پویلین "کے حوالے سے معاونت فراہم کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، اماراتی سفیر نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے, پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے کا عندیہ دیا

Leave a reply