پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر کا گوادر کا دورہ ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

0
48

گوادر : پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر الفریڈ گرنیس نے گوادر کے دورے کے دوران سرمایہ کاری کےمختلف ذرائع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر الفریڈ گرنیس نے گوادر کا دورہ کیا ، کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر رو ڈیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈاٸریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی نے جرمن سفیر کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے متوقع زراٸع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ گوادر اپنی قدرتی جغرافیاٸی محل وقوع کے بدولت عالمی سطح پر معاشی اور اسٹریٹجک کے لحاظ سے ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے۔

مجیب الرحمن قمبرانی کا کہنا تھا کہ گوادر کی عالمی اہمیت کے پیش نظر جی ڈی اے نے اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان مرتب کرکے اس پر عملدرامد کررہی ہے، جس کے تحت شہر میں انٹرنشنل لیول کی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

کاغذات نامزدگی کیساتھ نیا حلف نامہ،زیرکفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب

ڈی جی گوادر نے مزید کہا گوادر ایک سیاحتی و معاشی حب کے طور پر ابھرے گا، جہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع دستیاب ہوں گے گوادر انٹرنشنل اٸیرپورٹ اگلےسال مکمل ہوجاٸے گا، جو دنیا کو گوادر تک رساٸی فراہم کرنے کا مختصر ترین زریعہ ہوگا۔

جرمن سفیر جرمن سفیر نے سرمایہ کاری کے مختلف ذراٸع پر بات چیت کرتے ہوئے دلچسپی کا اظہار کیا اور گوادر ماسٹرپلان کے تحت شہر کی بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی اور معاشی منصوبوں کی تعریف کی۔

گوجرہ : مسلح ڈاکو آڑھتی سے موٹر سائیکل،نقدی وغیرہ چھین کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار

Leave a reply