پاکستان میں پہلی پبلک الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : الیکٹرک بائیک ے سسلسلے میں ایک اور پیش رفت ہوئی ہے . وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سید امین الحق نے ایزبائیک کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ تیزی سے بل رہا ہے اور ہر روز نئی ٹیکنالوجی جگہ بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جس بحران سے گزر رہے ہیں ہمیں سرمایہ کاری کی بہت ضروری ہے، ایز بائیک سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سروس کے ذریعے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے.
ان کا کہنا تھا کہ 2017 کی مردم شماری کے معاملے پر اہم بات چیت کا عمل جاری ہے، اس ضمن میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے اہم ملاقات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی ہے، ایسی پابندی کی خلاف ہوں جس سے ترقی کو عمل رک جائے۔امین الحق نے کہا کہ ریاست کے خلاف بات نہیں ہونی چاہیے، ٹک ٹاک کی منیجمنٹ کے ساتھ مل کر بات چیت ہو رہی ہے، میکینزم طے ہونے پر ٹک ٹاک کھول دی جائے گی۔
پاکستان میں گذشتہ ایک دہائی کے دوران اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مختلف کمپنیوں نے بجلی سے چلنے والی موٹر سائیکلیں متعارف کروائیں لیکن ان میں سے اکثر درآمد شدہ تھیں اور وہ مہنگی ہونے کی بنا پر عوام میں مقبول نہ ہو سکیں۔
کچھ دیر پہلے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں دو اداروں نے باہمی اشتراک سے پاکستان میں برقی موٹرسائیکلوں کی تیاری کا عمل شروع کیا ہے
ان موٹرسائیکلوں کو مارکیٹ میں پہلے سے مقبول جاپانی ڈیزائن کی طرز پر تیار کیا جا رہا ہے یعنی ان کی شکل اور ڈیزائن تو عام موٹرسائیکلوں جیسا ہی ہے، بس پٹرول انجن کی جگہ ان میں الیکٹرک انجن لگایا گیا ہے