پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 588 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج کا آغاز مثبت ہوا، ابتداء میں مارکیٹ 200 پوائنٹس سے زائد بڑھی مگر بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ مجموعی پر 588 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 209 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ۔

Comments are closed.