پاکستان میں جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر جانے کا امکان

0
31

پاکستان میں جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر جانے کا امکان

عالمی بینک نے پاکستان میں جون تک مہنگائی انتیس اعشاریہ پانچ فیصد کی بلند سطح پر ہونے کی پیشگوئی بھی کردی گئی ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سخت مالی پالیسی اختیار کرنے میں تاخیرکردی گئی ۔

عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پاکستان میں معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے پائیداراصلاحات پرزوردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی وجہ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ،سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ اعتماد کا فقدان، درآمدات پرپابندیاں اور سیلاب کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ کی غیر رسمی حد مقرر کرنے سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی، جبکہ سخت عالمی شرائط کے باعث پاکستان کو سرمائے تک رسائی میں کمی ہوئی، پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا ہے، پاکستان کو قرضوں میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی کے چیلنجز درپیش ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
پنجاب اور کے پی کے انتحابات سے متعلق آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ماہ رمضان میں موسیقی کا پروگرام نشر کرنے پر طالبان نےخواتین کے زیرانتظام ریڈیواسٹیشن بند کردیا
عالمی بینک نے معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے پائیدار اصلاحات پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سست معاشی شرح نمواوربلند مہنگائی کا سامنا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو صرف صفر اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply