دنیا بھر کے سکھ بھارتی ایجنسیوں کے پراپیگنڈے پر یقین نہ کریں پاکستان محفوظ‌ ملک ہے جب مرضی آئیں، مہندر پال سنگھ
باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق. پنجاب اسبملی کے پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق مہند پال سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے دیش میں سکھوں کو ڈرا رہا ہے تا کہ وہ پاکستان نہ آسکیں اور یہاں‌ بابا جی کے دربار پر حاٍضر نہ دیں سکیں‌، انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں سکھ برادری کو مکمل آزادی حاصل ہے اور ان کی سہولت اور ضروریات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے .


لہذا بھارت میں دہشت گرد تنطیموں کے بہکاوے میں‌آکر باباجی کے در پر حاضری دینے سے نہ ڈریں . یہاں آئیں بابا جی سب کچھ درست کردیں‌گے. دشمن خواہ مخواہ سکھوں‌کو ڈرا رہا ہے. بھارت میں بھارتی ایجنسیاں اور دہشت گرد تنظمیں ہمارے سکھ نوجوانوں کو خوف زدہ کر رہی ہیں‌ کہ پاکستان محفوظ‌ملک نہیں‌ہے .آپ بابا جی کے در پر آئیں بابا جی سب کچھ درست کردیں‌گے . میں‌ پاکستان کا پاسپورٹ‌رکھتے ہوئے یورپ سمیت پوری دنیامیں‌جاتا ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیں‌ ہے . لہذا آپ بھی بلا جھجھک تشریف لائیں.

Shares: