پاکستان میں اب ہوا سے بجلی بنے گی،وزیراعظم عمران خان کا معاہدہ تقریب سے خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوا سے360میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے سپر سکس منصوبے کے معاہدے کی تقریب ہوئی،منصوبے پر 45کروڑڈالر خرچ ہوں گے،32کروڑ ڈالر عالمی بینک دے گا، تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے.
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دفعہ ہم چین گئے، جب انے کے تھنک ٹینکس سے ملے تیس سال میں دنیا میں چائنہ میں معجزہ ہوا، کسی ملک نے اس طرح ترقی نہیں کی، ستر کروڑ لوگوں کو تیس سال میں غربت سے نکالنا بہت بڑا معجزہ ہے،ہم نے کامیابی کے راز جانے تو ان میں ایک لانگ ٹرم پلاننگ تھی، ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں شارٹ ٹرم پلاننگ ہوتی ہے، پانچ سال میں کیا کرنا ہے سوچتے ہیں پلاننگ ہوتی ہے اور حکومت ختم ہوجاتی ہے،
کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بجلی مہنگی ہے اور بھی بہت مسئلے ہیں اس کی وجہ شارٹ ٹرم پلاننگ ہے، مہنگے مہنگے پاور سٹیشن ہوئے اس کے باوجود سب جانتے تھے کہ بجلی مہنگی ہونی ہے، سستی بجلی یہ آئے گی تو ہمارا ٹارگٹ 2023 تک کا پورا ہو گا، بجلی کی قیمتیں کم ہوں گئ
پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، ہمسایہ میں داعش کی موجودگی پرتحفظات ہیں، پاکستان
مودی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کیا کہا؟ بھارت ہوا پریشان
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا بہت بڑا چیلنج آ رہا ہے، ہمارا پانی کا مسئلہ اور زیادہ بڑھ جائے گا، گلیشیر تیزی سے پگھل رہے ہیں، ہمارے لئے اہم کہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لئے تیاری اور مقابلہ کریں، جس طرح پہلے پانی سے بجلی بنتی تھی تو اب ہوا سے بجلی بنے گی، ورلڈ بینگ کا شکر گزار ہوں، ہم بڑے مشکل وقت سے گزرے، کبھی بھی کسی حکومت کو بیس ارب ڈالر کے قرض کا سامنا نہیں کرنا پڑا، مشکل وقت تھا میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ محنت سے مشکل وقت نکال کر ہماری اکانومی سٹیبلائیز ہو گئی ہے،ہوا سے بننے والی انرجی کلین انرجی ہے ,
کرتارپور، وزیراعظم پہنچ گئے، سکھ برادری کی خصوصی تصاویر باغی ٹی وی پر
آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سوچنا ہو گا عام عوام کی بہتری کیسے ممکن ہے،ہماری اسٹاک مارکیٹ آج مثبت ہے،اپنی معاشی ٹیم کا شکر گزار ہوں،آج ہماری معیشت مستحکم ہے،