مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان میں برج کا بڑا میلہ سج گیا، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کا آغاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں برج کا بڑا میلہ سج گیا، پاکستان برج فیڈریشن کے تحت برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا،

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس سے پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان میں چیمپئن شپ کے لئے تمام ٹیموں کے شکر گزار ہیں، حکومت پاکستان کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظاما ت کئے ، پاکستان میں انٹرنشینل چیمپئن شپ کا ہونا،حقیقت میں پاکستان کی ہی کامیابی ہے، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، اور انہوں نے تمام ٹیموں اور انکے اراکین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1654403022024482822

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان برج کے فروغ کے لئے متحرک ہیں، پاکستان برج فیڈریشن احسن کام کر رہی ہے اور برج کے کھلاڑیوں کو سہولیات دے رہی ہے، ہم مبشر لقمان، اور پاکستان برج فیڈریشن کے شکر گزار ہیں جنکی کوششوں سے پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑی آئے،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1654403439663910914

افتتاحی تقریب میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی،بھارت کی 30 رکنی ٹیم کل لاہور پہنچی تھی،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1654403254770622464

پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،لاہور،کراچی، اسلام آباد میں برج کے ٹرائلز کے بعد بنائی گئی ٹیم برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے مقابلے میں شریک ہوں گی،

برج کارڈز کی صورت میں کھیلی جانیوالی گیم ہے۔ جو پوری دنیا میں پیشہ ورانہ طور پر کھیلی جاتی ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن پرامید ہے کہ وہ پاکستان میں برج کے کھیل کی ترقی کے لئے اور برج کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے مدد فراہم کرے گا، پاکستان رواں برس کے ماہ ستمبر میں ایشین گیمز میں بھی شرکت کرے گا

برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan