پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کی ٹیمں برج کھیلنے کے لئے پاکستان آئی ہیں،

مقامی ہوٹل میں پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آئی بھارتی ٹیم کے کپتان کے ہمراہ مبشر لقمان نے پریس کانفرنس کی ہے، بھارتی برج فیڈریشن کی ٹیم کے کپتان رنجن بھٹہ چاریا کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی، ہمیں جو محبت اور پیار پاکستان سے ملا ہم اسے فراموش نہیں کر سکتے، مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کے مشکور ہیں جن کی کوشش کی وجہ سے آج ہم لاہور آئے اور ہم یہاں کھیلنے کے لئے آئے ہیں،برج ایک دماغ کی گیم ہے، ہم کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں، بھارت سے خواتین اور سینئر کی ٹیم بھی آئی ہے، پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، ایسے لگ رہا ہے کہ ہم انڈیا میں ہی ہیں، بھارتی برج فیڈریشن کی ٹیم کے کپتان رنجن بھٹہ چاریا کا کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن کی طرف سے ہمارا بہت گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان مدعو کرنے پر مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے، یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئی ہیں اور چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں، پاک بھارت تعلقات جیسے بھی ہوں گیم کو گیم کے طور پر ہی رہنا چاہئے اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرنا چاہئے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی، 30 رکنی ٹیم کو میں نے خود ریسیو کیا، حکومت نے فول پروف سیکورٹی فراہم کی، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان آنیوالی ٹیمیں پاکستانی کلچر کو دیکھیں، لاہور گھومیں اور پاکستانیوں کو قریب سے دیکھیں،

واضح رہے کہ پاکستان برج فیڈریشن کے تحت برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ 2023 کا آغاز ہو گیا،برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ،افتتاحی تقریب میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی،وفاقی وزیر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری،پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان،پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احسان قادرو دیگر موجود تھے، تقریب کے دوران کمیلا عالمگیر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،لاہور،کراچی، اسلام آباد میں برج کے ٹرائلز کے بعد بنائی گئی ٹیم برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے مقابلے میں شریک ہوں گی،

Comments are closed.