پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں اضافہ

0
41

پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، مریضوں اور اموات میں اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 47 افراد جان بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1ہزار745 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ 28 ہزار891 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 82 ہزار771 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد34ہزار916 ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار548، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 651، سندھ2 لاکھ 39 ہزار186،

پنجاب ایک لاکھ 52 ہزار158، بلوچستان18 ہزار 696، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد461، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے 50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی

Leave a reply