پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، ایک دن میں ریکارڈ 111 اموات

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری، اموات اور مریضوں مین اضافہ ہو رہا ہے

پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 111 افراد انتقال کرگئے،یہ ایک روز کے دوران ملک میں جان گنوانے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے

پاکستان میں 24گھنٹے میں4ہزار 443کوروناکےنئے کیس سامنے آ گئے،ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار921 ہوگئی،ملک میں کورونا کے 56 ہزار 390 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 15 ٹیسٹ کئے گئے

پنجاب میں کورونا کےسب سے زیادہ 55878 کیسز ہیں،سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55581 ہو گئی،کے پی میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد 18472 ہوگئی،آزاد جموں و کشمیر663 اورگلگت میں کورونا مریضوں کی تعداد1143 ہو گئی

کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت نے ہاٹ سپاٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت ملک کے 20 شہروں کی نشاندہی کر لی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا کیسز بڑھنے کے لحاظ سے ملک کے 20 شہروں میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے،کورونا سے متاثرہ شہروں میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، ڈی جی خان، گھوٹکی، سوات، مالاکنڈ، مردان اور دیگر شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کےعلاقے جی نائن ٹو اور جی نائن 3 میں 300 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ آئی 8، آئی 10، غوری ٹاؤن، بارہ کہو، جی 6 اور جی 7 کے علاقے نیو ہاٹ سپاٹ ہیں۔ جن شہروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے، وہاں حفاظتی اور احتیاطی اقدامات مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے

Leave a reply