باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، ملک بھرمیں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ 88 ہزار 926ہوگئی ہے، 24گھنٹوں کےدوران مزید60 افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے ہیں

ملک بھرمیں کوروناسےاموات کی تعداد3ہزار755ہوگئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 72ہزا656 کوروناکیسزرپورٹ ہوئے،پنجاب میں69ہزار536کوروناوائرس کے کیسز،خیبرپختونخوا23ہزار388 ،بلوچستان میں کوروناکے9ہزار634 کرونا مریض ہیں.

اسلام آباد میں کوروناکیسزکی تعداد11ہزار483ہوگئی،گلگت بلتستان میں کوروناکیسزکی تعدادایک ہزار337ہوگئی،آزادکشمیرمیں کورونا وائرس کیسز کی تعداد892 ہے،

کورونا وائرس سے زیادہ ایک ہزار516اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں.سندھ ایک ہزار124اورکےپی میں 855اموات ،بلوچستان میں کوروناوائرس سے106 اموات رپورٹ ہوئی ہیں.اسلام آباد میں 108 افرادکوروناسےجان بحق ہوئے،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں کورونا سےاموات کی 23،23 ہوگئیں

ملک بھر میں 77 ہزار 754 کورونا متاثرہ افراد صحت یاب ہوچکےہیں،گزشتہ 24گھنٹوں میں23ہزار380ٹیسٹ کیے گئے ،اکوروناٹیسٹ کی مجموعی تعداد 11لاکھ 50 ہزر141 ہے،ملک میں 769اسپتالوں میں کورونامریضوں کےلیے سہولیات موجود ہیں،اس وقت ملک بھرمیں 6256 کورونامتاثرہ افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں ایک ہزار539وینٹی لیٹرزکورونامتاثرین کے لیے مختص کئے گئے ہیں.اس وقت 549 مریض وینٹی لیٹر پرہیں،کورونامتاثرین کےلیےایک ہزار895مزیدوینٹی لیٹرزفراہم کیےجائیں گے،جولائی کےآخرتک وینٹی لیٹر  انتہائی نگہداشت کے وارڈز کےلیےدستیاب ہوں گے

این سی او سی کے مطابق آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں کوئی کورونامریض وینٹی لیٹرپرنہیں،اسلام آباد میں 250 بیڈز پر مشتمل وبائی امراض کااسپتال بھی جلد فعال ہوجائےگا،اسلام آبادمیں اسپتال کےفعال ہونےسےدیگراسپتالوں پردباوَ کم ہوگا ،گلگت بلتستان میں 200 آکسیجن سلنڈر بھجوا دیئے گئے،

Shares: